میلبورن،3؍فروری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک پرائم منسٹر الیون ٹیم کے ساتھ اپنے کوچنگ کیریئر کا آغاز کریں گے۔ بتا دیں کہ کینبرا میں پرائم منسٹر الیون اور مہمان سری لنکا کے درمیان ٹی 20 پریکٹس میچ کھیلا جائے گا۔ کلارک نے سال 2015 میں انگلینڈ کے دورے پر ایشز سیریز کے بعد کرکٹ کو الوداع کہہ دیا تھا۔ انہوں نے آسٹریلوی ٹیم کے لئے 115 ٹیسٹ کھیلے اور کافی کامیاب کپتان رہے۔ریٹائرمنٹ کے بعد سے کلارک کمینٹیٹر اور کلب میچوں تک محدود رہے۔ 35 سالہ بلے باز نے پہلی بار کوچنگ کو لے کر کہا کہ وہ ایڈم ووگس کی کپتانی والی ٹیم کے لئے کوچنگ کرکے بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں۔ اس ٹیم میں ون ڈے کھلاڑی جارج بیلی اور ٹیسٹ فاسٹ بولر جیمز پیٹنسن کی بھی واپسی ہو رہی ہے۔ کلارک نے کہاکہ اس ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ بہت سے نوجوان باصلاحیت بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ہم کافی مقابلہ دکھا چکے ہیں اور جانتا ہوں کہ ہم کینبرا میں بے پناہ حمایت کے درمیان اچھا کھیل دکھا سکتے ہیں۔ آسٹریلیا کو سری لنکا کے خلاف تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلنی ہے جس کا آخری میچ 22 فروری کو ایڈیلیڈ میں ہوگا۔ اس کے کچھ گھنٹوں کے بعد آسٹریلیا کا ہندوستان دورہ شروع ہوگا جس کا میچ سے پہلے پونے میں ہو گا۔